پولیس نے اقدام قتل اور دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ مجرم اشتہاری عبدالوحید عرف وحیدیاں کو گرفتار کرلیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سی آئی اے پولیس نے 8 افراد کا قاتل ٬ اقدام قتل اور دہشت گرد ی کے واقعات میں ملوث حنیف عرف حنیفا بابا ٬ شفیق بابا اور بھولا سنیارا کا دست راست 22 سال سے مفرور مجرم عبد الوحید عرف وحیدیاں کو گرفتار لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے ڈی آئی جی آپریشنز و انویسٹی گیشن اور سی آئی اے کو سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیاہوا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ایس پی سی آئی اے راجہ بشارت محمود نے ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ اس پولیس ٹیم نے دن رات کی محنت اور مناسب حکمت عملی اپنا کر22 سال سے قتل کے مقدمات میں اشتہاری مجرم عبد الوحید عرف وحیدیاں کو گرفتار لیا ۔ دوران انٹروگیشن مجرم نے اعتراف کیا ہے کہ امیر عرف ٹیپو ٹرکاں والے کے والد بلا پہلوان کو ذاتی رنجش کی بناء پر قتل کیا تھا اس کے علاوہ مجرم نے لاہور سیشن کورٹ میں 5 افراد کو بھی قتل کیا تھا۔ سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے انچارج آرگنائزڈ کرائم صدر ڈویژن لاہور انور سعید کنگرہ اور ان کی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :