صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کی ناروے کے سفیر سے ملاقات

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے بیمار ذہنیت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے ٬معاشرے سے بیمار ذہنیت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے جامعہ پالیسی پر عمل پیرا ہے٬حکومت پنجاب صوبائی سطح پر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل کر رہی ہیں ٬ پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے ثقافت اور تجارت کو فروغ دینا ہو گا٬کوئٹہ میں شہید ہونیوالے نوجوان قوم کا فخر ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے ناروے کے سفیر Mr. Tore Nedrebo)) سے ملاقات کے دوران کہا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ دوستانہ تعلقات ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ناروے کے تعاون سے تقافت اور آرکیالوجی کے مختلف شعبوں میں کام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب میں مقیم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی سطح پر ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے سے عدم برداشت اور بیمار ذہنیت کے خاتمہ کے لئے ثقاقت اور غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے معیشت امیج کو اجاگر کیا جائے۔ناروے کے سفیر(Mr. Tore Nedrebo) نے کہا کہ ناروے پاکستان میں چین کے بعد دوسرا برا سرمایہ کار ہے ۔ ہم پاکستان کی ترقی اور روشن مستقبل کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے ۔ ناروے سفیر نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات او پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :