عمرزئی کے نادہندہ علاقوں کے 9 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:23

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبہ بھر میں بجلی چوری کے خلاف اور بقایاجات کی وصولی کے مہم کے سلسلے میں چیف ایگزیکٹیوپسکو کی ہدایت پر چارسدہ ڈویژن کی عمرزئی سب ڈویژن کی ٹیموں نے ایس ڈی او تحسین الحق کی زیرنگرانی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر شیرپائو کے مختلف علاقوں سلیمان زئی٬بابو خیل ٬محلہ بنگلہ دیش ٬میں شیرپائو چوک,دورہ خیل,جانس آباد میںعدم ادائیگی پر9 ٹراانسفارمرز اتار کربجلی منقطع کر دی جبکہ اس موقع پر گیارہ ہزار لائن کے تاریں بھی کاٹ دی گئیں ۔

(جاری ہے)

عمرزئی کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا اور عمرزئی کے مختلف علاقوں شیرپائو ٬زیم ٬بھادر خان کلے ٬اول دین کلے ٬کینور اور دیگر دیہاتوں میں چھاپے مارکر غیر قانونی طور پر بجلی کی استعمال کرنے پر 7بجلی چوروں کوموقع پرپکڑلیا گیا۔ نادہندہ صارفین بجلی پر واضح کردیا گیا ہے کہ وہ بقایاجات فوری طورپر ادا کردیں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بجلی بحال نہیں کی جائے گی․یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ اگر نادہندہ گان نے بجلی منقطع ہونے کے باوجود ادائیگی نہیں کی تو بقایاجات کی وصولی کے لئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :