شہرام خان ترکئی کا دائودزئی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:23

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے گزشتہ روز پشاور کے علاقے دائودزئی میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ہونیوالے بیان میںصوبائی وزیر نے اس حملے میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت شہید پولیس اہلکار کے خاندان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :