سپیکر اسد قیصر کی قیادت میں خیبر پختونخوا حکومت کا وفد 28اکتوبرکو کوئٹہ جائے گا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:23

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا حکومت کا 3رکنی وفد سپیکر صوبائی اسمبلی کی قیادت میں 28اکتوبرکو کوئٹہ جائے گا٬ وفد پولیس ٹریننگ سنٹر پردہشتگردوں کے حملے کے نتیجہ میں جان بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کرے گا٬ وفد میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر٬ وزیر خز انہ مٖظفر سید اور مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ مشتاق احمد غنی شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلائٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے خیبر پختونخوا حکومت کا وفد ابھی تک کوئٹہ نہیں پہنچ سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :