میاں جمشید الدین کاکا خیل کا کوئٹہ سانحے پررنج و غم کا اظہار

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:23

․ پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پردہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک مذمتی بیان میں دہشتگردی کے بدترین واقعہ میں 60سے زائد نوجوان پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بزدل اور انسانیت کے دشمنوں نے بے گناہ اور معصوم لوگوں کا ناحق خون بہایا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

انہوں نے حملے میںشہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :