کے ڈی اے سے برطرف 260ملازمین و افسران کوچارماہ تنخواہوںکی ادائیگی ادا نہ ہونے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

ایم کیوایم پاکستان آپ کیساتھ کھڑی ہے ٬آپ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کر تی رہی گی٬ فیصل سبزواری رکن رابطہ کمیٹی

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے کے ڈی اے سے برطرف کیئے گئی260ملازمین وافسران کوچارماہ تنخواہوںکی ادائیگی ادانہ ہونے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ میںشرکت کی اورمتاثرہ ملازمین وافسران سے فرداًفرداًملاقات کرکے مکمل اظہاریکجہتی کیا۔

اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان شروع دن سے محنت کشوںکے جائزحقوق کے لئے کوشاںرہی ہے اور چاہتی ہے کہ محنت کشوںکوان کاجائزحق دیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے متاثرہ افرادسے کہاکہ ایم کیوایم مشکل کی اس گھڑی میںہمہ وقت آپ کے ساتھ ہے اورملازمین وافسران کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کر تی رہی گی۔انہوںنے کہاکہ حکومت سندھ کی کراچی دشمن پالیسیوں کے سبب ڈھائی سوخاندان گذشتہ چار ماہ سے شدید معاشی ومالی بحران اورذہنی اذیت کاشکارہیںاور فاقہ کشی پرمجبورہوکرکسمپرسی کی کرب ناک زندگی گزاررہے ہیں جبکہ کے ڈی اے کے متاثرہ ڈائریکٹرغوث اللہ بیگ شدیدذہنی دبائوکاشکارہوکرانتقال ہوچکے ہیںمگرصوبائی وزیربلدیات اور حکومت سندھ کے کانوںپرجوںتک نہ رنگی جس کے باعث ایک اہم قابل افسراپنی جان سے چلاگیا۔

متعلقہ عنوان :