کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار کی سربراہی میں وفد کا سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ

ڈاکٹرمحمد فاروق ستار اور وفد کے اراکین نے سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کی اورسانحہ کی تفصیلات معلوم کیں

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:21

کوئٹہ + کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی سربراہی میںایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اور سانحہ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوںکے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ وفد میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی اور ایم کیوایم کوئٹہ زون کے ذمہ داران بھی شامل تھے ۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے سول اسپتال کوئٹہ میں فرداً فرداً زخمیوں کی عیادت کی اور ان سے سانحہ کوئٹہ کی تفصیلات معلوم کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوئٹہ حکومت سے اپیل کی کہ وہ زخمیوں کے علاج و معالجہ میںکوئی کثر باقی نہ چھوڑیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر میں جس سفاکی کا مظاہر ہ کیا ہے وہ ناقابل برداشت اور پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کا ایک ایک کارکن مجھ سمیت سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں اور زخمیوں کے لواحقین اور اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سانحہ کوئٹہ کے شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے