محکمہ اینٹی کرپشن کی کراچی اور خیرپور سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کاروائیاں٬متعدد ملزمان گرفتار

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) کراچی میں اینٹی کرپشن ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نوید آرائیں کہ سربراھی میں فیڈرل بی ایریا میں کے ایم سی کے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز پر چھاپہ مارا اور ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر زاہد رشید سے پوچھ گچھ کی گئی۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان غنی صدیقی نے کہا کہ اسپتال میں بڑے پیمانے پر خورد برد کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ اسپتال میں ملازمین کی بھرتی٬ آلات اور ادویات کی خریداری میں خورد برد کی گئی ہے۔ضبط کئے گئے ریکارڈ کی اسکروٹنی کے بعد ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب اینٹی کرپشن کا مختار حسین لاشاری کی سربراہی میں خیرپور میں محکمہ دیہی ترقی کے دفتر پر سول مجسٹریٹ کی موجودگی میں کی گئی کاروائی میں 2010 سے 2016 تک کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترقیاتی فنڈز میں کرپشن کی شکایات پر دیہی ترقی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کی کندھ کوٹ میں ضلعی اکاونٹ آفیس میں کاروائی۔ سرکل آفیسر کنڈھ کوٹ اصغرعلی شاہ کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کر کے ملازمیں کی جعلی آئی ڈیز بنانے والا ملزم تنظیم ابڑو گرفتار۔ ملزم پولیس٬ تعلیم اور دیگرمحکموں کے ملازمیں کی جعلی آئی ڈیز بناتا تھا۔ دفتر کا متعلقہ ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز ضبط کئے گئے ۔ مٹیاری میں اینٹی کرپشن نے کاروائی کر کہ پولیس کانسٹیبل اعجاز الیاس لکھاڈنو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے غیر قانونی طریقے سے 2 شناختی کارڈ بنوا کر پولیس میں 2 ملازمتیں کی۔ ملزم کو پولیس سے برطرف کیا گیا تو دوسری بار نئے شناختی کارڈ سے پولیس میں ملازمت حاصل کر لی۔

متعلقہ عنوان :