حافظ نعیم الرحمن نے آئندہ تین سال کے لیے امیر جماعت اسلامی کراچی کا حلف اُٹھالیا

نئے نظم کی تشکیل٬ عبدالوہاب سیکریٹری ٬مظفر ہاشمی ٬برجیس احمد ٬اسامہ رضی ٬واسع شاکر اور مسلم پرویز نائب امراء ہونگے

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کی شوریٰ کے اجلاس میںآئندہ تین سال( نومبر 2016تا 2019اکتوبرتک)کے لیے اپنی ذمہ داری کا حلف اُٹھالیا ۔بعد ازاں حافظ نعیم الرحمن نے شوریٰ سے مشورے کے بعد نئے نظم کی تشکیل کر تے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران کی تقرری بھی کی ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق عبد الوہاب کراچی کے سیکریٹری مظفراحمد ہاشمی٬ برجیس احمد ٬ڈاکٹر اسامہ رضی٬ڈاکٹر واسع شاکر اور مسلم پرویز نائب امراء کراچی جبکہ سیف الدین ایڈوکیٹ ٬راشد قریشی اور انجینئر عبدالعزیز ڈپٹی سیکریٹری ہوں گے۔واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے حافظ نعیم الرحمن کو جماعت اسلامی کراچی کے ارکان سے استصواب ِ رائے کے بعد آئندہ تین سال کے لیے امیر مقرر کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :