چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت سے متعلق خصوصی بینچ تشکیل دیدیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ کے چیف حسٹس سجاد علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت سے متعلق خصوصی بینچ تشکیل دے دیا جبکہ دوسری جانب مبینہ را ایجنٹس طاہر لمبا اور محمد جنید کی عدم رہائی پر اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کے وکلا کی استدعا پر چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے درخواست ضمانت سے متعلق سماعت کے لئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عبدالمالک پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا ڈاکٹر عاصم٬ انیس قائمخانی٬ رئوف صدیقی و دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت اٹھائیس اکتوبر کو کی جائیگی ملزمان کی درخواست ضمانت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے چار بینچز سماعت سے انکار کرچکے ہیںانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھی ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ملزمان پر دہشت گردو کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مبینہ را ایجنٹس طاہر لمبا اور محمد جنید کی عدم رہائی پر اہل خانہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیس میں عدم ثبوت پر رہا کیا گیا تھا مگر عدالت کے حکم کے باوجود ملزمان کو اب تک رہا نہ کیا گیا عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے محکمہ داخلہ٬ آئی جی سندھ ٬ ڈی جی رینجرز اور دیگر سے جواب طلب کرلیا۔۔