پی پی پی رہنماء ناہید خان کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سرپرست اعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز ناہید خان کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی کراچی کے صدر ظفر رضوی حیدر آباد ٬سکھر لاڑکانہ کے کو آرڈینٹرز نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ کوئٹہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے 2 نومبر کے دھر نے سرحدوں پر بھار ت کی جانب سے مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات کے علاوہ سیاسی صورتحال نواز حکومت کے غیر جمہوری رویہ نوازحکومت کی جانب سے افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی صورتحال پرغور کیا گیا اجلاس میں کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی گئی اور سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے 61 کیڈٹس کیلئے فاتحہ خوانی کے علاوہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لئے دعا کی گئی اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی منافقانہ سیاست کرکے ملک میں ہونے والے دل سوزواقعات پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نواز حکومت کی جانب سے افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشوں کی پرزورمذمت کی گئی اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے دئیے جانے والے دھرنے کے اخلاقی طور پر بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر پر امن دھرنے کے دوران ریاستی جبرو تشدد کیا گیا اور بلا جواز گرفتاریاں کی گئیں تو پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز دھرنے میں عملی طور پر شامل ہو جائے گی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناہید خان نے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ مستعفی ہو جائیں اور اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں ناہید خان نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کیا گیا تو پھر شہید بھٹواور شہید بے نطیر بھٹو کے سپاہی سڑکوں پرنکل آئیں اور پھر حکومت سے احتجاج نہیں بلکہ جنگ ہوگی ۔اجلا س سے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے افواج پاکستان نے ایک بار پھر ضرب عضب میںمسلسل کامیابیاں حاصل کرکے دنیا پر آشکار کردیا ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج میں سے ایک ہے ۔