پی ٹی سی شہداء کی لاشوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی چتوں پر لیجانا حکومتی نااہلی ہے ‘حکومت غریب شہداء کے لواحقین کو مناسب بھاری معاوضہ دیں ‘الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے آج سول ہسپتال میں سانحہ پی ٹی سی میں زخمی ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین کو دوپہرکا تیار کھانااور سردی سے بچائو کیلئے کمبل فراہم کیے جائیں گے

ا لخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی کی بات چیت

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) ا لخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ پی ٹی سی شہداء کی لاشوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی چتوں پر لیجانا حکومتی نااہلی ہے حکومت غریب شہداء کے لواحقین کو مناسب بھاری معاوضہ دیں الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے آج سول ہسپتال میں سانحہ پی ٹی سی میں زخمی ہونے والے افراد اور ان کے لواحقین کو دوپہرکا تیار کھانااور سردی سے بچائو کیلئے کمبل فراہم کیے جائیں ۔

سانحہ پی ٹی سی نے غریبوں کے سرکا سایہ معصوم قیمتی افراد کو ہم سے چھین لیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان بلوچستان ایک بار پھر بڑے سانحے سے دوچار ہوئے حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دیرپا ومستقل لائحہ عمل اپنائیں تاکہ قوم کو امن وچین نصیب ہوجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری کوئٹہ میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی انہوں نے صوبائی امیر کو سانحہ کوئٹہ کے دوران شہداء کی لاشوں وزخمیوں کوہسپتال وگھروں کو پہنچانے٬خون کی عطیات دینے کے حوالے سے الخدمت کی خدمات سے آگاہ کیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے بہتر وبروقت ومناسب خدمات پر الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں کو مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر میرمحمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ سانحہ میں امدادی کاموں میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا بہت بڑاکر دار ہوتاہے ہنگامی امدادی کاموں میں جتنی تیزی بہتری ہوتوجانی نقصان میں کمی آسکتی ہے ۔ہر فرد کو سانحات کے دوران پریشان حال متاثرین کی فوری مدد کرنی چاہیے خون کے عطیات کی فراہمی میں الخدمت فائونڈیشن سمیت شہریوں نے بہت اچھا کر دار اداکیا جس پر ہمیں فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :