سیکورٹی کے حوالے سے درپیش خطرات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جائے‘ صوبائی اسمبلی ٬ بلوچستان ہائیکورٹ‘ ریڈ زون‘ سول سیکریٹریٹ٬ یونیورسٹیوں٬ کالجز٬ سکولوں٬ ہسپتالوں اور عوامی مقامات کی سیکورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں

چیف سیکرٹری بلوچستان کی آئی جی پولیس‘ آئی جی ایف سی‘ محکمہ داخلہ‘ کمشنروں‘ ڈپٹی کمشنروں اور ڈی آئی جیز کو ہدایت

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی جانب سے آئی جی پولیس٬ آئی جی ایف سی٬ محکمہ داخلہ٬ کمشنروں٬ ڈپٹی کمشنروں اور ڈی آئی جیزسے کہا گیا ہے کہ سیکورٹی کے حوالے سے درپیش خطرات کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جائے٬ صوبائی اسمبلی ٬ بلوچستان ہائی کورٹ٬ ریڈ زون٬ سول سیکریٹریٹ٬ یونیورسٹیوں٬ کالجز٬ سکولوں٬ ہسپتالوں اور عوامی مقامات کی سیکورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں٬ چیف سیکریٹری کی جانب سے ارسال کردہ مراسلے میں کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کی اہم عمارتوں ٬ تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے ٬ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی کے نظام کو مزیدموثر بنانے ٬ حساس مقامات پر کوئیک رسپانس فورسز (کیو آر ایفز )تعینات کرنے کا کہا گیا ہے٬ مراسلے میں سیکورٹی اقدامات میں پائے جانے والے نقائص کو فوری طور پر دور کرنے ٬ ضلعی سطح پر انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مربوط اور فعال بنانے ٬ آئی بی اوز اور سرچ آپریشن باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھنے ٬ محلوں ٬ گا$ں اور کلیوں کی سطح پر مقامی عمائدین پر مشتمل امن کمیٹیوں کو فعال کرنے اور مانیٹرنگ رومز کے قیام عمل میں لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔