بوٹ بیسن پولیس کا نیلم کالونی اور اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری18 مشتبہ افراد زیر حراست

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:19

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) بوٹ بیسن پولیس کا نیلم کالونی اور اطراف میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری18 مشتبہ افراد زیر حراست ٬تفصیلات کے مطابق بدھ کو بوٹ بیسن پولیس نے نیلم کالونی اور اطراف میں قائم منشیات کے اڈوں پر کارروائی کرتے ہوئی18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا٬جبکہ اڈوں کو مسمار کرتے ہوئے نزر آتش کردیا٬باخبر زرائع نے بتایا کہ مذکورہ اڈے ایس ایچ او بوٹ بیسن نصیر تنولی کی سرپرستی میں چلتے ہیں٬گزشتہ روز ڈی آئی جی کے سخت احکامات کے بعدڈرامائی کارروائی کی گئی ہے٬باخبر زرائع نے مزید بتایا کہ زیر حراست افراد میں ہیرونچی بھی شامل ہیں٬جن کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہے٬جبکہ منشیات فروش فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے٬آخری اطلاعات تک ڈرامائی آپریشن جاری رہا٬لیکن کوئی اہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :