عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سیداور یونس بونیری کی کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید٬ جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ سول اسپتال اور سانحہ پولیس ٹریننگ سینٹر دونوں ملکی تاریخ کے انتہائی سنگین واقعات ہیںکوئٹہ میں پے درپے دہشت گردی کے سنگین واقعات سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ٬ہاتھ چاہے اندرونی ہو یا بیرونی مقامی سہولت کار کی مدد اور مکمل و معاونت کے بغیر اتنے سنگین واقعات کا رونماء ہونا ناممکن ہے ہم سوال پوچھتے ہیں کہ قومی ایکشن پلان پر اب تک عمل در آمد کیوں نہیں کیا گیا پولیس ٹریننگ سینٹر حملے میں جن گروہوں کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے نیشنل ایکشن پلان میں ان کے خلاف کاروائی کرنے کے واضح نکات موجود ہیںقوم کے مستقبل کے ساتھ مذید کھیلنے کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان پر فی الفور مکمل عمل در آمد کیا جائے باچا خان مرکز سے جاری کردہ مشترکہ مذمتی بیان میں اے این پی کے رہنمائوں نے مذید کہا کہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انتہائی سنگین سانحے میں ملوث سفاک عناصر کے خلاف فی افور کاروائی کی جائے اور ذمہ دارانہ کوجلد از جلد گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے ہم واقعے میں شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :