لال حویلی خالی کرنے کے نوٹس حکومت کا انتقامی ہتھکنڈہ ہی: خرم نواز گنڈا پور

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے لال حویلی خالی کرنے کے نوٹس کو حکومت کی انتقامی اور اوچھی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑے قبضہ گروپ ایوان وزیر اعظم اور ایوان وزیر اعلیٰ میں بیٹھے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے حکمرانوں کی لوٹ مار کو انتہائی جرات مندی کے ساتھ بے نقاب کیا جس کا شریف برادران کو رنج ہے اور حکمرانوں نے اپنی روایتی سیاست کے مطابق انتقامی کارروائیاں شروع کر دیں ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شیخ رشید تنہا نہیں پاکستان کے کروڑوں عوام ان کے ساتھ ہیں ۔متروکہ وقف املاک میں شریف برادران کا ایک مالیشیا بیٹھا ہوا ہے نوٹس بھیجنے والے کو منہ کی کھانا پڑے گی ۔