Live Updates

تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ریفرنس مسترد کرنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ریفرنس مسترد کرنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ہائیکورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی جس میں سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ریفرنس مسترد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہی.

درخواست میں دعوی کیا گیا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات سے ثابت ہوگیا ہے کہ نواز شریف دولت بیرون ملک منتقل کی اور منی لانڈنگ کے مرتکب ہوئے ہیں.

(جاری ہے)

درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے اس لیینواز آئین کے آرٹیکلز 62 اور 63 پر پورا نہیں اترنے پر ان وزیر اعظم کے عہدے پر نہیں رہ سکتی. درخواست میں بتایا گیا کہ نواز شریف کی نااہلی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ریفرنس بجھوا گیا جو سپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا.

درخواست میں کہا گیا کہ سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنس مسترد کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہی. درخواست میں استدعا کی گئی ہے سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ریفرنس مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ (بخت گیر)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات