لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج نہ کرنے کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے پر ڈی آئی جی آپریشنز٬ ڈی سی او لاہور اور سی پی او کو جاری کردہ شو کاز نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مال روڈ پر احتجاج نہ کرنے کے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے پر ڈی آئی جی آپریشنز٬ ڈی سی او لاہور اور سی پی او کو جاری کردہ شو کاز نوٹسز پر عمل درآمد روک دیاچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حکومتی اپیل پر سماعت کی جس میں ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف داد رسی کی استدعا کی گئی٬ سرکاری وکیل نے دلائل میں یہ موقف اختیار کیا کہ سنگل بنچ نے مفاد عامہ میں از خود نوٹس نہیں لیا اس لئے یہ از خود نوٹس قابل پذیرائی نہیں ہے٬ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ سنگل بنچ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا جائے٬ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلے پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا اور مزید کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کردی۔

(بخت گیر)