Live Updates

لاہو رہائیکورٹ کے فل بنچ نے عمران خان کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے خلاف درخواست پر باقاعدہ سماعت کا آغاز کردیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) لاہو رہائیکورٹ کے فل بنچ کے روبرو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کے خلاف درخواست پر باقاعدہ سماعت کا آغاز کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقامی شہری عاطف ستار کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان کے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ریاست کا وفادار ہونا چاہیے۔ ایک موقع پر بنچ کے سربراہ جسٹس شاہد حمید ڈار نے ریمارکس دیئے کہ ہم ایسے ہیں جسے معلوم نہیں کس سمت میں جانا ہے۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کو غیر مستحکم کرنا نہیں ہے اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ریاست سے وفاداری کی تعریف پر پورا نہیں اترتے۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ عدالت کاکام امن قائم رکھنا ہے۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے دلائل جاری تھے تاہم فل بنچ نے درخواست پر مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔ (بخت گیر)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :