راولپنڈی٬میونسپل کارپوریشن راول ٹائون میں خواتین کی 10 نشستوں کے انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ

مسلم لیگ (ن) کی چھ6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیئے ٬بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گی٬الیکشن 8 نومبر کو ہونگے

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:09

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) میونسپل کارپوریشن راول ٹائون میں خواتین کی 10 نشستوں کے انتخابات کیلئے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردئیے گئے٬مسلم لیگ (ن) کی چھ6 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیئے بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گی٬الیکشن 8 نومبر کو ہونگے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی جن 6 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ نہیں ملے انہوں نے کا غذات نامزدگی واپس نہیں لئے اور بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جن میںشعبہ خواتین راولپنڈی کی سیکریٹری اطلاعات طاہرہ مشتاق بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گی جنہیں انتخابی نشان ’’گرامو فون‘‘یوسی 36 موہن پورہ کی راہنما ڈاکٹر عائشہ عمربطور آزاد امیدوارانتخابی نشان ’’الماری‘‘۔

(جاری ہے)

طاہرہ تنویر’’ہیرا‘‘عظمیٰ خانم’’چوڑیاں‘‘غزالہ بی بی ’’ڈریسنگ ٹیبل‘‘ناہید جاویدکو’’پریشر ککر‘‘کے انتخابی نشانات ملے ہیں ٬ان آزادخواتین امیدواروں کا کہنا ہے کہ پارٹی پر قبضے کی خواہش رکھنے والے چند لوگوں نے پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کی خواتین کو ٹکٹ فروخت کرکے اپنی عاقبت خراب کی ہے٬ہمیں سلو پوائزن دینے اور پارٹی سے نکالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی٬جلد ہی سارے معاملات اعلیٰ قیادت میاں نواز شریف٬میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے علم میں لائے جائیں گے٬دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی نامزد 10 خواتین روبینہ شفیق٬زبیدہ بیگم٬ساجدہ اطہر٬سلیقہ اورنگزیب٬شازیہ رضوان٬شاہین صدیق٬بیگم محفوظ اختر بٹ٬نادیہ کلثوم٬نورین کوثر اور یاسمین طاہر ملک کو انتخابی نشان ’’شیر‘‘ الاٹ ہوئے ہیں٬تمام امیدواروں نے سوشل میڈیا سمیت شہر بھر میں اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :