میں چائنیز کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہوں، شریف خاندان کے کسی فرد سے کوئی تعلق نہیں ہے: جاوید صادق

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 20:46

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) جاوید صادق کا کہنا ہے کہ میں چائنیز کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہوں اور میرا شریف خاندان کے کسی فرد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے شہباز شریف کے فرنٹ مین قرار دیے جانے والے جاوید صادق کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید صادق کا کہنا ہے کہ وہ ایک چینی کمپنی سے منسلق ہیں اور ان کا شریف خاندان کے کسی بھی فرد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ میرے کاروبار میں شریف خاندان کو کوئی فرد شراکت دار نہیں ہے۔ میری کمپنی ملتان سکھر موٹروے اور اسلام آباد ائیرپورٹ کے ٹھیکے میں شامل ہے۔ ہماری کمپنی کو شہباز شریف کی جانب سے کوئی ٹھیکہ نہیں دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :