وزیراعلیٰ پنجاب نے میری کمپنی کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا۔جاویدصادق

شریف فیملی سے کوئی شراکت داری نہیں،قائداعظم سولرمنصوبے میں میرا کوئی کردارنہیں،اسلام آبادایئرپورٹ کا منصوبہ پیپلزپارٹی جبکہ ارفع کریم ٹاورمنصوبہ پرویزالٰہی کے دورمیں ملا۔ بزنس کنٹرول سلوشن کمپنی کے مالک کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 26 اکتوبر 2016 20:46

وزیراعلیٰ پنجاب نے میری کمپنی کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا۔جاویدصادق

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) : بزنس کنٹرول سلوشن کمپنی کے مالک جاوید صادق نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میری کمپنی کو کوئی ٹھیکہ نہیں دیا،شریف فیملی سے کوئی شراکت داری نہیں،قائداعظم سولرمنصوبے میں میرا کوئی کردارنہیں،ارفع کریم ٹاورمنصوبہ پرویزالٰہی دورمیں ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے فرنٹ مین ہونے کے الزامات کو مستردکرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ منصوبوں کی آئندہ دو تین روزمیں آڈٹ رپورٹ پبلک کردوں گا۔پنجاب میں کوئی منصوبہ نہیں ملا،چین کی کمپنی کے ساتھ کام کرتا ہوں۔اپنی کمپنی بزنس کنٹرول سلوشن کا ٹیکس ادا کرتا ہوں۔اسلام آبادایئرپورٹ کا منصوبہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ملا۔اس منصوبے میں تین کمپنیاں شامل ہیں۔ارفع کریم ٹاورمنصوبہ پرویزالٰہی دورمیں ملا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے 3یا4منصوبوں پر کام کرنے کا کہاہے۔