جڑواں شہروں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ٬ فیض آباد سے ایک دہشت گرد گرفتار ٬ بھاری اسلحہ ودھماکہ خیز مواد برآمد

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:08

اسلام آبادآئی این پی) جڑواں شہروں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ٬ محکمہ انسداد دہشت گردی نے فیض آباد کے علاقے میں کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ودھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں کے سنگم میں واقع فیض آباد میں کاروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد گرفتار کیا گیا ٬ گرفتار کئے گئے دہشت گرد سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد٬ اسلحہ ٬ ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ (ار)

متعلقہ عنوان :