محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے عام لوگوں کی فلا ح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں٬صوبائی وزیرشمیم ممتاز

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:59

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کہا ہے کہ سماجی بہبود ادارہ بنا ہی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہے اس لئے محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے عام لوگوں کی فلا ح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور کہا کہ ادارے کے درپیش مسائل حل کرنے کیلئے میں خود مختلف ضلعوں کے دورے کررہی ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سماجی بہبود میرپورخاص آفس کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کی جانب سے معذورافراد کے بہتر علاج معالج کیلئے سول ہسپتالوں میں ہیلتھ ویلفیئر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن سول ہسپتالوں میں کمیٹیاں نہیں ہیں وہاں کمیٹیاں تشکیل جارہی ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمے کی جانب سے جلد چلڈرن ڈے منایا جائیگا جس کے پروگرام پورے ہفتے جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کو ہدایت کی کہ چلڈرن ڈے کے حوالے سے مختلف پروگرام ترتیب دیکر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہیڈ آفس ارسال کریں۔میڈیا کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود سندھ کے پاس ایک ہزار این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جنہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی این جی اوز کے نام کے ساتھ محکمہ سماجی بہبود حکومت سندھ کا نام ضرور لکھیںایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ چارسالوں سے محکمے کی ڈی پی سی نہیں بیٹھی جو اب جلد بیٹھے گی جس کے بعد محکمے کے افسران اور عملے کی ترقیاں میرٹ پر ہونگی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساجدہ پروین نے محکمے کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ محکمے کی جانب سے 1155لوگوں کو معذوری کے سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں اور روزانہ 25سی30معذور افراد کا سول ہسپتال سے علاج کروایا جارہا ہے ۔اس موقع پر محکمے کے افسران جنید مرزا٬ غلا م حسین چنہ٬ نورمحمد ٬ فاطمہ٬ انور حسین اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے معذوروں کے سینٹر آر سی پی ایچ کے دورے کے موقع پر دیوالی کے خوشی میں معذور بچوں میں کپڑے اور 2700روپے فی کس کے حساب سے زکواة کے 30چیک تقسیم کئے بعد میںصوبائی وزیر نے زیر تعمیر دارالاامان کا دورہ کیا اس موقع پر انجینئر نے بتایا کہ یہ اسکیم2008میں شروع کی گئی تھی جس پر اب تک 34.712ملین روپے خر چ ہوچکے ہیں مزید47.785ملین روپے کی ضرورت ہے۔

میرپورخاص کے دورے کے دوران صوبائی وزیر شمیم ممتاز نے گذشتہ ماہ سوئیٹ ہوم پاکستان بیت المال میں ہونے والے المناک واقعہ کے متعلق سوئیٹ ہوم کا بھی دورہ کیا اور دردناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں انہوں نے واقعہ پر گہر ے دکھ کا اظہار کیا او ر سوئیٹ ہوم میں موجود بچوں سے بات چیت کی اور دلی محبت کا اظہار کیا۔