محکمہ صحت ہر قسم کے ہنگامی حالات سے بروقت نمٹنے اور ضرورتمند مریضوں کوعلاج و معالجہ کی بروقت سہولیات فراہمی کیلئے ہمہ وقت مستعد ہے٬صوبائی سیکرٹری صحت

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:59

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی سیکرٹری صحت انوارالحق بلوچ نے گذشتہ روز بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال اور سول ہسپتال کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے زیر علاج زخمی ریکروٹس کی عیادت کی اس موقع پر ایم ایس بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر ایوب کاکڑ اور ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر فرید اللہ سمالانی اور مختلف شعبوں کے سربراہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری صحت نے تمام زخمیوں سے فرداً فرداً ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے دونوں ہسپتالوں کے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور عملہ کی جانب سے زخمیوں کی بروقت طبی امداد اور علاج و معالجہ کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت ہر قسم کے ہنگامی حالات سے بروقت نمٹنے اور ضرورتمند مریضوں کوعلاج و معالجہ کی بروقت سہولیات فراہمی کیلئے ہمہ وقت مستعد ہے۔