بلوچستان ہائی کورٹ کا اعلامیہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:59

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق راشد محمود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/انسپیکشن برانچ کوئٹہ کا تبادلہ کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ ٬منیر احمد مری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج/اسپیشل جج اینٹی کرپشن کوئٹہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین ٬ مسز عالیہ نادر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ریسرچ اینڈ ریفرنس آفیسر ہائی کورٹ آف بلوچستان کوئٹہ کو پی او 1لیبر کورٹ کوئٹہ٬طارق انور کاسی ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج /پی اوIلیبر کورٹ کوئٹہ کو پی او ففتھ لیبر کورٹ لورالائی٬ غلام صدیق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خضدارکو اسپیشل جج اینٹی ٹیررزم کورٹ IIکوئٹہ٬ نوروز خان ہوتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /اسپیشل جج اینٹی ٹیررزم کورٹIIکوئٹہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشکی اور شجاع الدین ایکٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشین کو ریسرچ اینڈ ریفرنس آفیسر ہائی کورٹ آف بلوچستان کوئٹہ تعینات کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :