سکیورٹی کے حوالے سے درپیش خطرات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جائے٬ صوبائی اسمبلی‘

بلوچستان ہائی کورٹ٬ ریڈ زون٬ سول سیکریٹریٹ٬ یونیورسٹیوں٬ کالجز٬ سکولوں٬ ہسپتالوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں٬چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:59

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی جانب سے آئی جی پولیس٬ آئی جی ایف سی٬ محکمہ داخلہ٬ کمشنروں٬ ڈپٹی کمشنروں اور ڈی آئی جیزسے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے درپیش خطرات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جائے٬ صوبائی اسمبلی ٬ بلوچستان ہائی کورٹ٬ ریڈ زون٬ سول سیکریٹریٹ٬ یونیورسٹیوں٬ کالجز٬ سکولوں٬ ہسپتالوں اور عوامی مقامات کی سکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں٬ چیف سیکریٹری کی جانب سے ارسال کردہ مراسلے میں کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کی اہم عمارتوں ٬ تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے ٬ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی کے نظام کو مزیدموثر بنانے ٬ حساس مقامات پر کوئیک رسپانس فورسز (کیو آر ایفز )تعینات کرنے کا کہا گیا ہے٬ مراسلے میں سکیورٹی اقدامات میں پائے جانے والے نقائص کو فوری طور پر دور کرنے ٬ ضلعی سطح پر انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مربوط اور فعال بنانے ٬ آئی بی اوز اور سرچ آپریشن باقاعدگی کے ساتھ جاری رکھنے ٬ محلوں ٬ گا$ں اور کلیوں کی سطح پر مقامی عمائدین پر مشتمل امن کمیٹیوں کو فعال کرنے اور مانیٹرنگ رومز کے قیام عمل میں لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :