پروفیسرڈاکٹر اکرم دوست جمالدینی کے فرزند شہید میر ساتک جمالدینی کی تیسری برسی

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:59

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے پروفیسرڈاکٹر اکرم دوست جمالدینی کے فرزند شہید میر ساتک جمالدینی کی تیسری برسی اورجیند خان جمالدینی کے والدین مرحوم پروفیسر عبداللہ جان جمالدینی اور ان کے اہلیہ کی چہلم جامعہ بلوچستان کے کمیونٹی ہال میں آج جمعرات کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی جائے گی جبکہ ایک بجے سے تین بجے تک قرآن خوانی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا ۔ جس میں تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :