بی پی پی یونیورسٹی برطانیہ کیسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ ملاقات

مستقبل میں تعلیم کے میدان میں مشترکہ طور پر ایک ساتھ کام کرنے اور دونوں جامعات کے درمیان باہمی تعاون پر اتفاق

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) بی پی پی یونیورسٹی برطانیہ کے وفد نے بدھ کو سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ سے یونیورسٹی میں ملاقات کی۔ برطانوی وفد کی قیادت کلیہ قانون کے اور چیف ایگزیکٹیو پیٹر کرسپ کررہے تھے جبکہ ان کے ساتھ انٹرنیشنل پروگرام کی ڈائریکٹر لل بریمرمان بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد میٹنگ ہال میں دونوں جامعات کے وفودتفصیلی ملاقات کی جس میں مستقبل میں تعلیم کے میدان میں مشترکہ طور پر ایک ساتھ کام کرنے اور دونوں جامعات کے درمیان باہمی تعاون پر اتفاق کیاگیا۔ملاقات کے موقع پر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے نے وفد کو ایس ایم آئی یو میں دی جانے والی جدید تعلیمی سہولیات اور جامعہ کے تاریخی پس منظر کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔بعد میں وفد نے جناح میوزم کا دورہ کیا اور وہاں موجود قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر استعمال یادگاراشیأ اور لنکوسن لندن میں حاصل کردہ تعلیم سے متعلق انکے تاریخی کوائف کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :