سانحہ کوئٹہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 105 دہشتگردوں کی سزا پر عملدرآمد کے لئے حکومت سے رابطہ کرلیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:54

سانحہ کوئٹہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے عدالتوں سے سزائے موت پانے والے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سانحہ کوئٹہ کے بعد سکیورٹی اداروں نے عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 105 دہشتگردوں کی سزا پر عملدرآمد کے لئے حکومت سے رابطہ کیا ہے ۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کی مختلف عدالتوں نے 117 خطرناک دہشتگردوں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا اور بعدازاں عدالت عظمی نے بھی ان فیصلوں کو برقرار رکھا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے 117 میں سے 12 دہشتگردوں کی سزا پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے اور انہیں پھانسی دے دی گئی تھی لیکن 105 مجرمان کی رحم کی اپیلوں پر کئی ماہ سے صدر مملکت نے فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 105 مجرمان میں زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے ہے اور پنجاب کے کئی اہم سیاستدانوں سے ان کا مبینہ تعلق بھی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ان تمام مجرمان کی سزا پر عملدرآمد کے لئے وزیر اعظم سیکرٹریٹ اور وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :