وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلیٰ ہائو س میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گذشتہ روز ہونے والے امن و امان کے اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ حکومتی رٹ کو چیلنج کر نے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ ملاقات میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے میں طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :