باراوربنچ کو عوام کوفوری اورسستے انصاف کی فراہمی کیلئے سخت محنت اورکوششیں کرنا ہوں گی

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لیہ کے وفد سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے کہاہے کہ باراوربنچ نظام انصاف کے دوناگزیر حصے ہیں اورعوام کوفوری اورسستے انصاف کی فراہمی کیلئے دونوں کوسخت محنت اورکوششیں کرناہوں گی۔ وہ بدھ کو ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن لیہ کے پانچ رکنی وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے صدرچوہدری نوید احمد گجرکی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ضلع لیہ میں وکلاء کودرپیش مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ باراوربنچ نظام کے دوناگزیرحصے ہیں ٬ اسلئے دونوں کوچاہیے کہ وہ سخت مخنت کریں تاکہ عوام کو گھرکی دہلیز پرفوری انصاف میسرآ سکے۔ وفد نے چیف جسٹس سے استدعاکی کہ وہ لیہ کے وکلاء کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ چیف جسٹس نے وفد کویقین دلایاکہ وہ اس معاملے کاجائزہ لیں گے۔ وفد کے ارکان نے ملاقات کاوقت دینے پرچیف جسٹس کاشکریہ اداکیا۔