لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
بدھ 26 اکتوبر 2016 20:52
(جاری ہے)
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی٬ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید رضوی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی٬ اجلاس کے دوران چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے بتایا کہ ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا آغاز یکم نومبر کو ہوگا٬ افتتاحی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے تمام ریٹائرڈ چیف جسٹس صاحبان٬ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ ججز٬ افسران اور ملازمین شرکت کرینگے٬ چیف جسٹس نے مزید بتایا کہ ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کی افتتاحی تقریب بیک وقت لاہور٬ راولپنڈی٬ ملتان اور بہاولپور میں منعقد ہو گی٬ ڈویثرن بنچوں میں متعلقہ اضلاع کے جوڈیشل افسران شریک ہونگے٬ اجلاس کو بتایا گیا کہ یکم نومبر کی افتتاحی تقریب کے بعد پانچ نومبر کو بہالپور بنچ میں سمپوزیم منعقد کیا جائیگا جس میں نو اضلاع کے جوڈیشل افسران٬ وکلاء تنظیموں کے نمائندوں سمیت دیگر شریک ہونگے٬ چھ نومبر کو جمخانہ کلب لاہور میں ہائیکورٹ کے ججز کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا جائیگا٬ سات نومبر کو نو مختلف اضلاع میں بچوں کو ضلعی عدالتوں کا دورے کرائے جائیں گے اور انہیں ججز٬ عدالتی کارروائی اور وکلا ء کی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی تاکہ بچوں میں نظام عدل کے حوالے سے شعور پیدا ہو سکے٬ اجلاس کو بتایا گیا کہ بارہ اور تیرہ نومبر کو نو اضلاع میں ضلعی عدلیہ کی تقریبات منعقد کی جائینگی جبکہ چودہ نومبر کو لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں سمپوزیم ہوگا اور اسی دن مزید بچوں کو عدالتوں کا دورہ کرایا جائیگا٬ لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات میں فوٹو گرافی٬ مضمون نگاری سمیت دیگر نوعیت کے مقابلے بھی رکھے گئے ہیں تاکہ ان تقریبات کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے تاریخی٬ ثقافتی پہلو کو زیادہ بہتر طریقے سے اجاگر کیا جا سکے٬ عدالت عالیہ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا اختتام دس دسمبر کو ہوگا٬ اختتامی تقریب میں چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی مہمان خصوصی ہونگے٬ ڈیڑھ سوسالہ تقریبات میں وکلاء تنظیموں کے نمائندوں٬ سول سوسائٹی٬ نوجوان وکلاء سمیت دیگر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.