گوجرانوالہ٬ اسلحہ برآمد ہونے پرزیر حراست ملزم کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:52

گوجرانوالہ۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پولیس نے زیر حراست ملزم سے اسلحہ برآمد کرکے ایک اور مقدمہ درج کرلیا٬ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ گکھڑ نے نواحی گائوں بینکہ چیمہ میں دوگروپوں میںلڑائی جھگڑا پر فائرنگ سے خاتون اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم سکندر کی نشاندہی پر اس کے زیر استعمال بارہ بور بندوق اور پانچ کارتوس بر آمد کر کے اس کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :