-ضلع خانیوال میں بیماریوں سے پاک گندم کے مفت بیج کی فراہمی کا آغاز

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:52

خانیوال۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کے کسان پیکج کے تحت -ضلع خانیوال کے کاشتکاروں میں بیماریوں سے پاک گندم کے مفت بیج کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ۔ڈی سی او زید بن مقصود اور ایم پی اے چوہدری فض-ل الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر جناح لائبریری میں چھوٹے کاشتکاروں میں گندم کے بیج کے مفت تھیلے تقسیم کیے ۔

ڈی سی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مربوط اور پائیدار انقلابی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔تاکہ کسانوں کی بہبود اور زراعت کی ترقی سمیت معیاری کھا د ٬ بیج کی دستیابی ٬ فصلات کی بہتری ٬ معیار اور پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔ایم پی اے چوہدری فضل الرحمن نے کہا کہ زراعت کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ٬ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اربوں روپے کے کسان پیکج سے سبز انقلاب آئے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان میں بسنے والے سب سے بڑے طبقہ کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے خطیر رقوم مختص کر رہی ہے ۔اے سی لیاقت علی کلہوڑو نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ حاصل شدہ بیج سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے زرعی ماہرین کے مشوروں پر عمل کریں۔ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر نے کہا کہ -ضلع خانیوال میں پانچ لاکھ پندرہ ہزار ایکڑ ارا--ضی پر گندم کاشت کی جائے گی۔

جبکہ کسان پیکج کے تحت 658 گائوں کے 1582 چھوٹے کاشتکاروں میں 2975 گندم کے معیاری بیج کے تھیلے بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے جائیں گے ۔ڈی او زراعت میاں منظور احمد نے جڑی بوٹیوں کی تلفی ٬ ڈی او سائل فرٹیلیٹی محمد عبداللہ نے کھادوں کے استعمال ٬ ڈپٹی ڈی او مسعود احمد نے گندم کی کاشت کے وقت اور شرح بیج زراعت آفیسر محمد یاسر نے گندم کی بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں سے بچائو کے بارے میں کاشتکاروں کو بھر پور آگاہی فراہم کی۔

نمائندہ کاشتکار رانا محمد الیاس نے وزیر اعلیٰ کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی تمام جدید زرعی سہولتوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے چپہ چپہ ہریالی آئے گی ۔کسان خوشحال ہو گا اور ملک ترقی کرے گا ۔تقریب سے زراعت آفیسر مریم بختاور اور مظہر کلیم نے بھی خطاب کیا ۔