بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ٬ مخصوص نشستوں پر امیدوارں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:47

بھکر۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں مخصوص نشستوں پرالیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کردیئے گئے٬پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پارٹی نشانات جبکہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کو مختلف نشانات الاٹ کیے گئے٬میونسپل کمیٹی بھکر کے امیدواران کو جونشانات الاٹ کیے گئے ان میں رومانہ خانم٬شہلاحامد ٬فرحت پروین٬ممتاز بی بی مسلم لیگ کے امیدواران کو شیر کا نشان الاٹ کردیاگیا٬بلقیس اختر انتخابی نشان چوڑیاں ٬سلامن بیگم انتخابی نشان ڈریسنگ ٹیبل٬ورکر کے انتخابات کیلئے تیمور انور کروڑی کوانتخابی نشان شیر الاٹ کیاگیا جبکہ غلام شبیر کا انتخابی نشان بوتل٬محمد اکبر کا انتخابی نشان ٹوتھ برش٬اسی طرح یوتھ کی سیٹوں کے لیے محمد عالم شیرکو لیپ ٹاپ جبکہ محمد علی غوری کو شیرانتخابی نشان الاٹ کردیاگیاغیرمسلم کے الیکشن کیلئے خالدمحمود شیر کے نشان سے جبکہ مائیکل چاند ناریل کے نشان سے الیکشن مہم میں حصہ دارہوں گے ۔