شیخ رشیداحمد( کل) ہم پریس کانفرنس ٬ 28 اکتوبر کو لال حویلی میںعمران خان کے ہمراہ جلسے اور 2 نومبر کے دھرنے کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کو اعلان کرینگے

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد( کل) جمعرات کو اہم پریس کانفرنس کرینگے ٬ جس میں وہ 28 اکتوبر کو لال حویلی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ جلسے اور 2 نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل کو اعلان کرینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد (آج) جمعرات کو سہ پہر تین بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرینگے ۔

جس میں وہ 28 اکتوبر کو لال حویلی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ جلسے اور 2 نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل اور متروکہ وقف املاک کی جانب سے لال حویلی کو غیر قانونی قرار دینے کے بعد اہم اعلان بھی کرینگے ۔