Live Updates

عمران خان نے پردہ نشین امپائر کے اشارے پر جتنے دن دھرنے میں گزارے اتنے دن کے پی کے میں بھی نہیں آئے

پی کے میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے وزراء اور مشیروں کی کرپشن کے خلاف فریاد کررہے ہیں٬ پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد کابیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عمران خان نے پردہ نشین امپائر کے اشارے پر جتنے دن دھرنے میں گزارے اتنے دن کے پی کے میں بھی نہیں آئے٬ آج حالت یہ ہے کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے وزراء اور مشیروں کی کرپشن کے خلاف فریاد کررہے ہیں٬ عمران خان اپنے کارکنوں کی فریاد سننے سے بھی انکار کر رہے ہیں۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے عوام نااہل حکومت کو بھگت رہے ہیں۔ پشاور کھنڈرات بن رہا ہے جبکہ کوہستان کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ سابق حکومت کے دوران کوہستان میں ضلع ہسپتال کا کام شروع ہوا مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے اس ہسپتال کے فنڈ روک دئیے جو کوہستان کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کوہستان کے عوام کو تعلیم کے حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے کسانوں سے ڈرائی فوڈ پر فی من 40روپے جگا ٹیکس لیا جا رہا ہے اور گلگت بلتستان سے آنے والوں کی بھی جیب کاٹی جارہی ہے جو سرسار ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ملک کے دیگر حصوں میں جانے کے لئے کے پی کے کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :