ْ سی پیک پر مشترکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس 28اور29نومبر کو بیجنگ میں ہوگا٬اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ بارے آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کو من وعن عمل ہو رہا ہے٬ راہداری کا ایک اقتصادی زون گلگت بلتستان میں بھی بنے گا

سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 28اور29نومبر کو بیجنگ میں ہوگا٬اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر 28مئی کی آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کو من وعن عمل ہو رہا ہے٬ اقتصادی راہداری کا ایک اکنامک زون گلگت بلتستان میں بھی بنے گا ۔

وہ بدھ کو سی پیک کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کمیٹی کو نقشوں کی مدد سے بریفنگ دی گئی ہے ٬ وزارت پانی وبجلی سے کہا ہے کہ سی پیک کے بجلی ترسیل کے منصوبے کی تفصیلات دیں ۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے طورخم تک 8ارب ڈالر سے ریلوے نظام کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے ٬ ریلوے پر لاہور سے طورخم تک اڑھائی ارب ڈالر سرمایہ کاری ہو گی جبکہ کراچی سے لاہور تک ریلوے پر ساڑھے پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری ہوگی ۔

(جاری ہے)

مشاہد حسین سید نے کہا کہ کہ سی پیک کا ایک اکنامک زون گلگت بلتستان میں بھی بنے گا ٬ سی پیک منصوبوں پر جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 28اور29نومبر کو بیجنگ میں ہوگا٬اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر 28مئی کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کو من وعن عمل ہو رہا ہے۔(ار)

متعلقہ عنوان :