یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے زونل منیجر مختیار خٹک نے سربن چوک میں نئے یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے زونل مینیجر مختیار خٹک نے سربن چوک کے مقام پر یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

صارفین کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے شہر بھر کی طرح سربن چوک میں بھی زونل منیجر مختیار خٹک٬ ریجن منیجر برگ حناء نے یوٹیلٹی سٹور اے ڈی 09کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اکاؤنٹ آفیسر ابوبکر٬ ایریا منیجر ملک عمر٬ تاج محمد٬ طارق قریشی٬ شاہد محمود٬ سردار نیاز٬ آصف خان اور دیگر سٹور انچارج اسسٹنٹ سمیت یونین کے عہدیدار امجد فیروز٬ خالد خان اور علی رضا نے ان کے ہمراہ موجود تھے۔