سٹی پولیس نے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) سٹی پولیس نے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او ماڈل تھانہ سٹی کیڈٹ محمد صابر نے اڈہ دربند میں شفیق خالد تنولی اینڈ سنز اسلحہ شاپ پر چھاپہ کے دوران غیر قانونی اسلحہ بندوق بارہ بور دس عدد٬ پستول چوبیس عدد اور8371 کارتوس برآمد کر کے اسلحہ ڈیلر طیب شہزاد خالد ولد محمد شفیق خالد کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :