نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایبٹ آباد یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق٬ ارتکاب جرم کے بعد ملزم فرار

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایبٹ آباد یونیورسٹی کا پروفیسر جاں بحق ہو گیا٬ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد یونیورسٹی میں تعینات پروفیسر ساجد خان یونیورسٹی میں ڈیوٹی کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ چھچھ میرا کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمی کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم پروفیسر ساجد خان ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گئے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔