روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 950 روپے اور 6 ہزار 377 روپے پر بند

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں مندی کا رجحان رہا۔ بدھ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کی کمی رونماء ہوئی۔ ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی نئی فصل 2016-17ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار روپے سے کم ہو کر 5 ہزار 950 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 430 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 377 روپے رہ گئے۔

اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 85 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 522 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی نئی فصل برائے 2016-17ء کی 27 ہزار گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 750 روپے سے 6 ہزار 225 روپے فی من پر بند ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہدادپور کی روئی کی 1 ہزار گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھائو 5 ہزار 750 روپے سے 5 ہزار 800 روپے فی من رہے جبکہ سکرنڈ اور پنج مورو کی روئی کی بالترتیب 400 گانٹھوں اور 200 گانٹھوں کے سودے 5 ہزار 900 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ لیاقت پور کی روئی کی 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 225 روپے فی من پر بند ہوئے۔ اسی طرح رحیم یار خان اور ہارون آباد کی روئی کی بالترتیب 1 ہزار 800 گانٹھوں اور 800 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 200 روپے سے 6 ہزار 225 روپے فی من رہے۔