کے ایس ای 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کی کمی سے 40526.81 پوائنٹس پر بند

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا٬ کے ایس ای 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کی کمی سے 40526.81 پوائنٹس پر بند ہوا٬ مارکیٹ سرمایہ میں 62 ارب 30 کروڑ 84 لاکھ 96 ہزار 319 روپے کی کمی رونماء ہوئی جبکہ خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 3 لاکھ 64 ہزار 480 حصص کی مندی رہی تاہم تجارتی حجم میں 1 ارب 57 کروڑ 47 لاکھ 55ہزار 313 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 237.95 پوائنٹس کی کمی سے 40526.81 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 165.23 پوائنٹس کی مندی سے 22112.63 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 210.79 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 512.40 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

مزید برآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 206.28 پوائنٹس کی کمی سے 17555.17 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 255.19 پوائنٹس کی مندی سے 15602.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 116.14 پوائنٹس کی کمی سے 19211.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 151 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی٬ 262 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 134.97 روپے کے اضافے سے 2834.55 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا (پاک) کے حصص کی سودے بھی 120.53 روپے کی تیزی سے 4300 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پیلپس مورس پاکستان اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ پیلپس مورس پاکستان کے حصص کی قیمت 67.59 روپے کی مندی سے 1924 روپے اور ہینوپاک موٹرز کے حصص کی قیمت بھی 48.74 روپے کی کمی سے 1365.70 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 98 لاکھ 37 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 9.16 روپے سے شروع ہو کر 9.20 روپے پر بند ہوئی جبکہ بینک آف پنجاب کے 4 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 500 حصص کے سودے 17.90 روپے سے شروع ہو کر 17.26 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 34 کروڑ 75 لاکھ 27 ہزار 80 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 15 کروڑ 83 لاکھ 11 ہزار 486 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 16 ارب 24 کروڑ 49 لاکھ 89 ہزار 764 روپے سے کم ہو کر 82 کھرب 53 ارب 93 کروڑ 64 لاکھ 93 ہزار 445 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 139 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی٬ 56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 11 کروڑ 62 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔