کوئٹہ پولیس ٹریننگ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 16پولیس اہلکاروں کو پنجگور میں سپردخاک کردیا گیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:38

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) کوئٹہ پولیس ٹرینگ سنٹر میںد ہشت گردی کے واقعہ میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے 16شہدا کی میتوں کو بزریعہ ایمبولینس پنجگور پہنچا دیا گیا جہاں انھیں عقیدت واحترام کے ساتھ شہدا کو انکے آبائی علاقوں میں نماز جنازے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازے میں سیاسی جماعتوں کے رہنماوں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روذ پولیس ٹرینگ سنٹر کوئٹہ میں دھشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے پنجگور سے تعلق رکھنے والے سولہ شہدا کی میتوں کو بزریعہ ایمولینس پنجگور پہنچا کر ورثا کے حوالے کرکے نماز جنازے کے بعد شہدا کو انکے ابائی علاقوں تسپ خدابادان سوردو عیسیٰ بونستان گرمکان وشبود چتکان میں نیایت عقیدت و احترام کے ساتھ آہوں اور سیسکیوں میںسپرد خاک کردیا گیا نماز جنازے میں ایف سی لفٹینٹ کرنل پنجگور سلیم صدیقی بی این پی عوامی کے مرکزی سکیرٹری جنرل سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ بی این پی مینگل کے مرکزی جوائینٹ سکیرٹری میر نذیر احمد بلوچ جہانذیب بلوچ ضلعی چیرمین مالک صالح پھلین بلوچ جے یو ائی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور مختلف طبقے کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کوئٹہ سے جب پنجگور سے تعلق رکھنے والے سولہ شہدا کی میتیں پنجگور پہنچے تو علاقے میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ پنجگور میں سوگ کا سماں تھا اور فضا سوگوار تھی اس دوران پنجگور بازار جزوی طور پر بند رہا نیشنل پارٹی بی این عوامی بی این پی منگل نے جوانوں کی شہادت پر اپنی سیاسی سرگرمیاں معطل کررکھی ہیں جبکہ پنجگور بار ایسوسی ایشن نے کوئٹہ سانحہ کے خلاف عدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا اور سانحہ کی شدید مذمت کی لواحقین سیاسی جماعتوں وکلاء سمیت مختلف فکر سے تعلق رکھنے والوں نے سانحہ کوئٹہ کی غیر جانبدار تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا دریں اثنا ء چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل پنجگورعبدالمالک بلوچ٬ ڈی پی او محمد ایاز بلوچ ڈی ایس پی اللہ بخش بلوچ اے سی پنجگور نے وشبود گرمکان سوردو بونستان خدابادان ٬تسپ عیسیٰ جاکر شہدا کی لواحقین سے تعزیت کی اور انکی درجات کی بلندی کیلئے فاتح خوانی کیا ۔

متعلقہ عنوان :