جمہوری ریاست کو پر تشدد ریا ست میں تبدیل نہیںہونا چاہیے ٬ پی ٹی آئی اور حکومت معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں ‘ یوسف رضا گیلانی

بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کا معاملہ سب سے پہلے میں نے اٹھایا ٬ خورشید شاہ کو ڈبل شاہ کہنا نا مناسب ہے‘ سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم سید یو سف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایک جمہوری ریاست کو پر تشدد ریا ست میں تبدیل نہیںہونا چاہیے ٬ پی ٹی آئی اور حکومت معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں ٬بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کا معاملہ سب سے پہلے میں نے اٹھایا ٬ خورشید شاہ کو ڈبل شاہ کہنا نا مناسب ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ میں ایک شوگر کلینک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ سیدیو سف رضا گیلانی نے کہا کہ احتجاج ہر جماعت کا جمہوری حق ہے لیکن یہ تشدد میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگر یہ احتجاج تشدد میں تبدیل ہوا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے ٬پی ٹی آئی اور حکومت معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اپو زیشن کو عمران خان کے خلاف نا زیبا بیانات نہیں دینے چاہئیں ۔

پا کستان پیپلز پارٹی نے پانامہ لیکس پر 4مطالبات حکومت کو پیش کر دئیے ہیں لیکن اگر پو رے نہ کیے گئے تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔عمران خان کی جانب سے خورشید شاہ کو ڈبل شاہ کہنا نا مناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ سے بہت دکھ ہوا ٬ اس کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ۔بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کا معاملہ سب سے پہلے میں نے اٹھایا ۔