طارق فاطمی کا دورہ بیجنگ٬ چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان اور چین کا باہمی مفاد کیلئے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق اقوام متحدہ سمیت کثیر جہتی فورمز پر تعاون بڑھانیپر تبادلہ خیال

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان اور چین نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لئے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت کثیر جہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے چینی دارالحکومت بیجنگ کا دو روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی٬فریقین نے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جن میں سی پیک ٬ اقتصادی تعاون ٬ دفاع ٬ انسداد دہشت گرد ی٬ شنگھائی تعاون تنظیم٬ ثقافت ٬ تعلیم اور عوام کے عوام سے روابط شامل ہیں۔

ملاقات میں اقوام متحدہ سمیت کثیرجہتی فورمز پر تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے چینی وزیر خارجہ کو بتایا کہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرگروپ کیلئے تمام تقاضے پورے کرتا ہے اور رکنیت کا مضبوط امیدوار ہے۔ سید طارق فاطمی اور چینی وزیر خارجہ نے علاقائی اور عالمی امور بشمول کشمیر ٬ افغانستان ٬ جنوبی چینی سمندر پر تبادلہ خیال کیا٬ انہوں نے چینی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ فریقین نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لئے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :