صوبائی حکو مت کی ایک سالہ کارکردگی پچھلے پانچ سالوں سے بہتر ہے٬تمام وزراء سمیت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں٬رکن جی بی کونسل ارمان شاہ کا بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:35

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) رکن جی بی کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکو مت کے ایک سالہ کارکردگی پچھلے پانچ سالوں سے بہتر ہے۔تمام وزرا سمیت وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سیمسلم لیگ ن کی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے٬امن وامان سمیت تر قیا تی کا موں میں تیزی آئی ہے ۔

(جاری ہے)

کئی ایک نا مکمل منصوبوں کو دوبارہ سے شروع کیا گیا ہے توانا ئی کے بحران پر کا فی حد تک قابوپا لیا گیا ہے ۔سیا حت کے شعبے میں نما یا ں بہتر ی آ ئی ہے اور لا کھو ں سیا حو ں نے گلگت بلتستان کا رخ کیا جس سے سیا حت کو فروغ ملا اورلو گوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہو ئے ہیں۔ بیروزگاری میں نما یاں کمی ہو ئی ہے ۔گلگت بلتستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں امن ترقی کی کنجی ہے اور دیرپا امن عوام کے معاشی اور معاشرتی استحکام کا باعث بن گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :