پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت سے متعلق اہم پیش رفت

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اکتوبر 2016 20:04

پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت سے متعلق اہم پیش ..

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اکتوبر2016ء) پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس سینٹر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حملہ آوروں کے شناخت سے متعلق ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں کے اعضا کی نادرا ڈیٹا بیس سے شناخت نہیں ہوسکی۔ تینوں حملہ آوروں کا پاکستان سے تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز ہونے والے دہشت گرد حملے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 61 افراد شہید ہوئے تھے۔ حملہ آوروں کا افغانستان سے تعلق ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا جس پر وزارت داخلہ کی رپورٹ نے مہر ثبت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :